image رسائی

تحفظ اجناس اسکیم ( چھوٹے گودام )

زرعی اجناس کو موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ کر کے ان کی قیمت فروخت بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے تحفظ اجناس سکیم (چھوٹے سائز کے گودام کی تعمیر ) متعارف کرائی ہے جس کے نمایاں خدو خال درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس سکیم کا اطلاق پورے پاکستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں پر ہوگا۔
اہلیت ملک بھر کے تمام قابل قدر نئے کاشتکار جو زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کیلئے گودام کی تعمیر کے خواہش مند ہوں اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ نیز پرانے کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ سابقہ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہونگے۔
مطلو بہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت خواہش مند کاشتکار فی کس زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
ضمانت / اسکیورٹی زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔
وصولی کا جدول قرضے کی وصولی دس سال کے دوران قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد ششماہی اقساط کی بنیاد پر کی جائے گی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرض کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
جانچ پڑتال گودام کی تعمیر کے دوران بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) / برانچ مینیجر ہر ماہ قرض کے صحیح اور بر وقت استعمال کی چانچ پڑتال کرے گا۔ اور اقساط کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ہر چھ ماہ بعد جانچ پڑتال کی جائیگی۔