زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
زرعی ترقیاتی بینک زراعت کی ترقی و فروغ میں ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔ لہذا یہی خواتین کو معاشی خود کفالت و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے خواتین روز گار سکیم کے نام سے موجودہ سکیم کا آغاز کیا تا کہ وہ معقول روزگار حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں بلکہ قومی ترقی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں ۔ سکیم کے نمایاں خدو خال درج ذیل ہیں۔
شرائط و ضوابط:
| دائرہ کار | پاکستان بھر میں زیڈ ٹی بی ایل کی تمام برانچز۔ |
| اہلیت | تمام نئی/پرانی دیہی خواتین جو تکنیکی جانکاری اور قرض ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، وہ کاشتکاری اور غیر کاشتکاری سرگرمیوں کے لیے فنانسنگ حاصل کرنے کی اہل ہیں۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ قرضہ 5 لاکھ روپے جبکہ شخصی/ضمانتی قرضے کے تحت 25 ہزار روپے فی کس تک دستیاب ہوگا۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا 10% اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| ضمانت / سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی یا دیگر قابلِ قبول ضمانتیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ اگر اپنی زمین موجود نہ ہو تو خواتین اپنے والدین یا اہلِ خانہ کی زمین بطور ضمانت استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ شخصی ضمانت بھی بینک کی پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ہے۔ |
| قرض کی وصولی کا جدول | پیداواری اور ترقیاتی قرضہ جات بالترتیب 18 ماہ اور 5 سال کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ |
| قرض کی منظوری | اس اسکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری پیداواری اور ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| جانچ پڑتال / نگرانی | قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔ |