زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
دیہی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے، روزگار کے لیے بڑے شہروں کی طرف نقل مکانی کم کرنے اور کاروبار میں اضافے کے ذریعے آمدن اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے آسان قرضہ اسکیم کے نام سے نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت نوجوان زراعت اور سروس سے وابستہ کاروبار شروع کر کے اپنے علاقے میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔
سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔
شرائط و ضوابط:
حکیم کے نمایاں خدو خال درج ذیل ہیں۔
| دائرہ کار | ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ |
| اہلیت | ایسے تمام نوجوان جن کی عمر 18 سے 35 سال ہو اور جو زرعی کاروبار سے اپنا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہوں، اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس مبلغ پانچ لاکھ روپے جبکہ شخصی ضمانت کے تحت 25 ہزار روپے فی کس ہو گی۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ |
| ضمانت / سکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں جن کے پاس ضمانت نہ ہو وہ والدین یا اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت پیش کر سکتے ہیں، یا شخصی ضمانت کے تحت بھی قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| قرض کی وصولی کا جدول | اس سکیم کے تحت قرض پانچ سالوں کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کیا جائے گا۔ |
| قرضہ کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ منیجر، ریجنل منیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |