زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
کسان خوشحال سکیم
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اپنے کسان بھائیوں کی مالی معاونت کے ذریعے فصلوں کی اچھی پیداوار اور ان کی خوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے بینک نے "کسان خوشحال سکیم” کے نام سے ایک نئی سکیم کا اجراء کیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کو کم سے کم مارک اپ پر زیادہ سے زیادہ قرض سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
اس سکیم کے تحت ایک مرتبہ دستاویزی عمل مکمل کر کے تین سال تک زرعی قرض کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ نیز کسان اپنی ضرورت کے مطابق جب چاہیں رقم نکلوا اور واپس جمع کروا سکتے ہیں۔ مارک اپ صرف استعمال شدہ رقم پر لاگو ہوگا۔
سال میں ایک دفعہ واجب الادا رقم بمعہ مارک اپ جمع کروانے پر قرض کی سہولت اگلے سال کے لیے تجدید کر دی جائے گی۔
اس سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں:
شرائط و ضوابط:
| دائرہ کار | ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس سکیم کے تحت قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ |
| اہلیت | اس سکیم کے تحت کسانوں کو کھاد، بیج، زرعی ادویات اور دیگر زرعی اخراجات کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق قرض فراہم کیا جائے گا۔ پورے ملک سے نئے اور پرانے قرضدار، جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سکیم کے تحت قرض کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔ منظور شدہ قرض کی سالانہ حد تین سال کے لیے جاری کی جائے گی۔ قرضدار اپنی ضرورت کے مطابق رقم نکلوا بھی سکتا ہے اور بار بار جمع بھی کروا سکتا ہے۔ |
| قرض کی واپسی | اصل قرض کی واپسی کی تاریخ ایک سال بعد متعلقہ مہینے کی آخری تاریخ ہوگی، جیسا کہ 28 فروری، 31 مارچ، 30 اپریل وغیرہ۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہوگا۔ |
| ضمانت / سیکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرض کے حصول کے لیے بطور ضمانت پیش کی جا سکتی ہے۔ ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انہیں قرض میں شراکت دار کے طور پر شامل کرتے ہوئے پیش کی جا سکتی ہے۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| قرض کی فراہمی | قرضدار قرض کی منظور شدہ سالانہ حد بذریعہ چیک یا کیش کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے قرضہ اکاؤنٹ کو کرنٹ اکاؤنٹ کی طرز پر استعمال کرتے ہوئے رقم کا لین دین کر سکیں۔ |
| قرضہ کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ CRD (کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ) ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| انشورنس / بیمہ | بینک کے قرضہ سے بنائے گئے اثاثہ جات کی انشورنس قرضدار کے ذمہ ہوگی۔ |
| قرض کی وصولی کا جدول |
کسان خوشحال سکیم کے تحت دیے گئے قرضہ جات تین سال کی آسان شرائط پر جاری کیے جاتے ہیں۔ قرض کی اصل رقم ایک سال کے اندر یکمشت یا اقساط میں واپس کی جا سکتی ہے، جبکہ مارک اپ کی ادائیگی ہر چھ ماہ بعد مقررہ تاریخوں پر کرنا لازمی ہوگی۔
تاخیر کی صورت میں بینک کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ قرض کی اصل رقم اور مارک اپ کی سال کے دوران مکمل ادائیگی پر سالانہ کلین اپ کرتے ہوئے قرض کی حد اگلے سال کے لیے تجدید کر دی جائے گی تاکہ قرضہ تین سال کی مقررہ مدت تک بلا تاخیر جاری رہ سکے۔ |
| جانچ پڑتال | قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔ |