زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
سویا بین دنیا میں تیل کی پیداوار میں استعمال ہونے والی سب سے اہم فصل ہے۔ اس میں 18 سے 22 فیصد تیل جبکہ 40 سے 42 فیصد اعلیٰ کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے جو خوراک میں اشد ضروری ہے۔ عام طور پر یہ کھانے کی صنعت میں آٹا، مارجرین، بسکٹ، کینڈی، دودھ، سبزیوں کا پنیر، لیسیتھین اور بہت سی دیگر اشیاء میں استعمال ہوتی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں نے پانی کی کمی کے باعث تمام فصلوں کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس لیے متبادل فصلیں اگانے کی اشد ضرورت ہے۔ سویا بین مٹی میں نائٹروجن کی بحالی اور غذائی اجزاء کی افزودگی میں معاون ہے۔ نیز یہ خشک سالی کے خلاف مزاحم فصل ہے اور پانی کی کم دستیابی میں بھی زندہ رہ سکتی ہے۔
لہٰذا زرعی ترقیاتی بینک نے سویا بین کی کاشت کے فروغ کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے۔
شرائط و ضوابط:
| دائرہ کار | سکیم کا اطلاق بینک کی ملک بھر میں قائم تمام برانچوں پر ہوگا۔ |
| اہلیت | اس سکیم کے تحت تمام اہل نئے اور پرانے کسان بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش ہو وہ بھی اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد پچیس لاکھ روپے تک ہے۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو قرض کی رقم کا دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ |
| ضمانت / سیکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کے لیے پیش کی جا سکتی ہے۔ ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انہیں قرض میں شراکت دار کے طور پر شامل کرتے ہوئے بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| قرض کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ CRD (کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ) ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| جدول قرض وصولی |
|
| جانچ پڑتال | قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔ |