image رسائی

قرضہ جات برائے گرین بینکنگ پراڈکٹس

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی گرین بینکنگ پالیسی کی روشنی میں مندرجہ ذیل گرین بینکنگ پراڈکٹس جو زرعی شعبے کو در پیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ہوگی، قدرتی وسائل کے استحکام مثلاً پانی کے مناسب استعمال، زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے اور ماحولیاتی خطرات مثلاً آلودگی اور سموگ وغیرہ سے بچاؤ میں کارآمد ہوں گی۔ پراڈکٹس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

  1. ریز ڈ بیڈ پلانٹر / مشین
  2. ڈائریکٹ سیڈنگ رائٹس پلانٹر
  3. پی سیڈر / پاک سیڈر
  4. سولر ڈرائر
  5. سولر پاور ڈرپ اریگیشن سسٹم

قواعد و ضوابط:

دائرہ کار ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پرانے خواہشمند کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ کاشتکار مجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
ضمانت / اسکیورٹی زیر ملکیت زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
قرض کی ادائیگی تمام ضروری قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔
انشورنس انتظامات گرین بینکنگ کی پراڈکٹس کو قرضدار اور بینک کے مشترکہ نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گا اور "A” گریڈ انشورنس کمپنی سے بیمہ کرایا جائے گا۔
قرض کی وصولی کا جدول

ریزڈ بیڈ پلانٹر / مشین
اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹ سیڈنگ رائٹس پلانٹر
اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

پی سیڈر / پاک سیڈر
اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

سولر ڈرائر
اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

سولر پاور ڈرپ اریگیشن سسٹم
اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ آٹھ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، ریکوری مینیجر (وصولی)، آڈٹ ٹیم اور ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔