image رسائی

خواتین روزگار سکیم

زرعی ترقیاتی بینک زراعت کی ترقی و فروغ میں ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔ لہذا یہی خواتین کو معاشی خود کفالت و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے خواتین روز گار سکیم کے نام سے موجودہ سکیم کا آغاز کیا تا کہ وہ معقول روزگار حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں بلکہ قومی ترقی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں ۔ سکیم کے نمایاں خدو خال درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار پاکستان بھر میں زیڈ ٹی بی ایل کی تمام برانچز۔
اہلیت تمام نئی/پرانی دیہی خواتین جو تکنیکی جانکاری اور قرض ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، وہ کاشتکاری اور غیر کاشتکاری سرگرمیوں کے لیے فنانسنگ حاصل کرنے کی اہل ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ قرضہ 5 لاکھ روپے جبکہ شخصی/ضمانتی قرضے کے تحت 25 ہزار روپے فی کس تک دستیاب ہوگا۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا 10% اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی یا دیگر قابلِ قبول ضمانتیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ اگر اپنی زمین موجود نہ ہو تو خواتین اپنے والدین یا اہلِ خانہ کی زمین بطور ضمانت استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ شخصی ضمانت بھی بینک کی پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ہے۔
قرض کی وصولی کا جدول پیداواری اور ترقیاتی قرضہ جات بالترتیب 18 ماہ اور 5 سال کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
قرض کی منظوری اس اسکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری پیداواری اور ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال / نگرانی قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔