زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
گلگت بلتستان کی زیادہ تر آبادی کے روزگار کا انحصار خشک میوہ جات اور کھیتی باڑی پر ہے۔ ہر سال کم و بیش چندر لاکھ سیاح اندرون و بیرون ملک سے یہاں سیاحت کیلئے آتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر مقامی کسان زراعت اور سیاحت کو ایک ساتھ ملا کر اپنی پیداوار سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اس میں "قرضہ برائے اسٹیبلشمنٹ آف ایگری ٹورسٹ آؤٹ لٹ” سکیم کے تحت اپنا کردار ادا کرے گا۔ جہاں سیاح دیکھ سکتے ہیں، رک سکتے ہیں، لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور کسانوں سے اُن کی زرعی مصنوعات براہ راست خرید سکتے ہیں۔
اس سکیم کے خدو خال مندرجہ ذیل ہیں۔
قوائد و ضوابط:
| دائرہ کار | گلگت بلتستان اور مینگورہ زون کے تمام علاقوں کے رہائشی اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ |
| اہلیت | گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کے رہائشی جن کے اپنے پھلوں اور میوہ جات کے باغات ہیں اور جو چاہتے ہیں کہ اپنی زرعی مصنوعات بہتر طریقے سے فروخت کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکیں ان کیلئے ایگری ٹورسٹ آؤٹ لٹ سکیم متعارف کروائی گئی ہے۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتا ہے تاکہ سیاحوں کے قیام و طعام اور سفری رہائش کیلئے کمروں کی تعمیر کر سکے۔ |
| قرضدار کی شراکت | بینک مقرر کردہ حد پچیس لاکھ روپے فی کس سے زیادہ کے منصوبہ میں اوپر والی رقم قرضدار کی شراکت ہوگی یا پچیس لاکھ روپے سے کم والے منصوبہ میں دس فیصد حصہ قرضدار کو اپنی طرف سے شراکت کے طور پر جمع کروانا ہوگا۔ |
| ضمانت / اسکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| قرضہ کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| قرض کی ادائیگی | تمام ضروری قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔ |
| قرض کی وصولی کا جدول | اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات ایک سال کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران سالانہ اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ |
| جانچ پڑتال | متعلقہ برانچ کے مینیجر اور موبائل کریڈیٹ آفیسر (MCO) نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے اور قرضدار کو مشورہ اور ہدایات دیں گے تا کہ قرض کی رقم مکمل کامیابی سے استعمال ہو سکے۔ تاہم بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) تمام قرضوں کی ادائیگی کے ایک ماہ کے اندر قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا عمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، رینٹل مینیجر (وصولی) اور ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |
| نگرانی | قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔ |