image رسائی

بھیڑ / بکری پالنے والوں کے لیے ریڈ میٹ فنانسنگ پیکیج

پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار زراعت پر ہے۔ زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ افزائش مال مویشی (لائیو سٹاک) ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ تقریباً 135 ملین آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ اس شعبے سے وابستہ ہے۔ اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی بینک نے اس شعبے کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں جن میں بھیڑ بکریوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے مذکورہ اسکیم کا اجراء بھی شامل ہے۔ اس سکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، شہید بینظیر آباد، دادو، سکھر، پشاور، لسبیلہ، لورالائی اور خضدار اضلاع سے وابستہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی شاخوں / برانچوں تک ہے۔
اہلیت فروغِ افزائشِ نسل مال مویشی اور افزائش مال مویشی برائے حصول گوشت نئے کاشتکار بشمول بینک کے پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت مالی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید کسان و غیر کسان جن کے پاس چراہ گاہ کا معقول بندوبست ہو اور بینک کو معقول ضمانت پیش کر سکتے ہوں، قرض لینے کے اہل ہوں گے۔

مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد مبلغ پچیس لاکھ روپے ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو کل سکیم کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔
قرض کی وصولی کا جدول
  1. ایسے مویشی جو صرف گوشت کی پیداوار کیلئے پالے جائیں، ان کے قرض کی وصولی چھ سے پندرہ ماہ کے دوران ہوگی۔
  2. افزائش نسل کیلئے پرورش پانے والے جانوروں کے مطلوبہ قرضہ کی مدت، قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد پانچ سال پر مشتمل ہوگی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، ریجنل مینیجر (وصولی)، آڈٹ ٹیم اور ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔