زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
زرعی اجناس کو موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ کر کے ان کی قیمت فروخت بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے تحفظ اجناس سکیم (چھوٹے سائز کے گودام کی تعمیر ) متعارف کرائی ہے جس کے نمایاں خدو خال درج ذیل ہیں۔
شرائط و ضوابط:
| دائرہ کار | اس سکیم کا اطلاق پورے پاکستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں پر ہوگا۔ |
| اہلیت | ملک بھر کے تمام قابل قدر نئے کاشتکار جو زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کیلئے گودام کی تعمیر کے خواہش مند ہوں اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ نیز پرانے کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ سابقہ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہونگے۔ |
| مطلو بہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت خواہش مند کاشتکار فی کس زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| ضمانت / اسکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ |
| وصولی کا جدول | قرضے کی وصولی دس سال کے دوران قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد ششماہی اقساط کی بنیاد پر کی جائے گی۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| قرض کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| جانچ پڑتال | گودام کی تعمیر کے دوران بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) / برانچ مینیجر ہر ماہ قرض کے صحیح اور بر وقت استعمال کی چانچ پڑتال کرے گا۔ اور اقساط کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ہر چھ ماہ بعد جانچ پڑتال کی جائیگی۔ |