image رسائی

خشک رطب اسکیم

کھجوروں کو خشک کر کے چھوہارہ بنانے کی سکیم

کھجور قدرت کا بے پایاں انعام ہے جو کاربوہائیڈریٹس، معدنیات اور وٹامنز کا بھرپور خزانہ ہیں۔ اپنی بے پناہ غذائی افادیت کے پیش نظر کھجور عام غذا کے طور پر، مختلف مٹھائیوں اور شیریں لوازمات میں شوق سے استعمال کی جاتی ہے۔ کھجور کی خشک شکل یعنی چھوہارہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک برآمد کر کے کثیر زرِ مبادلہ کے حصول کا ذریعہ ہے۔
لہٰذا اس صنعت کے فروغ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے سکیم ہذا کا اجراء کیا تاکہ خواہشمند حضرات بینک کی مالی معاونت سے اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر وسعت دے سکیں۔ اس سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا اطلاق بینک کے تُربت، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر گڑھ اور جھنگ زون کے تحت کام کرنے والی برانچوں پر ہوگا۔
اہلیت چھوہارہ بنانے کے کاروبار سے منسلک تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پرانے خواہشمند کاشتکار جن کی بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ کاشتکار مجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ مبلغ دس لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتا ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔ اپنے نام پر زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی زرعی اراضی یا کوئی بھی دوسری سکیورٹی جو کہ بینک کو قابلِ قبول ہو، پیش کی جا سکتی ہے۔
قرض کی وصولی کا جدول قرض کی واپسی ادائیگی کے ایک سال بعد یکمشت بمع مارک اپ 15 جنوری کو کی جائے گی۔
قرض کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ CRD (کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ) ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) اور برانچ مینیجر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔