زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی گرین بینکنگ پالیسی کی روشنی میں مندرجہ ذیل گرین بینکنگ پراڈکٹس جو زرعی شعبے کو در پیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ہوگی، قدرتی وسائل کے استحکام مثلاً پانی کے مناسب استعمال، زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے اور ماحولیاتی خطرات مثلاً آلودگی اور سموگ وغیرہ سے بچاؤ میں کارآمد ہوں گی۔ پراڈکٹس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
قواعد و ضوابط:
| دائرہ کار | ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ |
| اہلیت | تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پرانے خواہشمند کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زیادہ کاشتکار مجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔ |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ |
| ضمانت / اسکیورٹی | زیر ملکیت زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| قرضہ کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| قرض کی ادائیگی | تمام ضروری قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔ |
| انشورنس انتظامات | گرین بینکنگ کی پراڈکٹس کو قرضدار اور بینک کے مشترکہ نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گا اور "A” گریڈ انشورنس کمپنی سے بیمہ کرایا جائے گا۔ |
| قرض کی وصولی کا جدول |
ریزڈ بیڈ پلانٹر / مشین ڈائریکٹ سیڈنگ رائٹس پلانٹر پی سیڈر / پاک سیڈر سولر ڈرائر سولر پاور ڈرپ اریگیشن سسٹم |
| جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، ریکوری مینیجر (وصولی)، آڈٹ ٹیم اور ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |