image رسائی

گلگت بلتستان کے لیے خصوصی سکیمیں

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں زرعی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے۔ اسی نظریے کے تحت گلگت بلتستان کے علاقے میں غربت کو کم کرنے اور عوام کی خوشحالی کیلئے مندرجہ ذیل خصوصی اسکیموں کا اجراء کیا گیا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار ان تمام اسکیموں کا اطلاق گلگت بلتستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں میں یکساں طور پر ہوگا۔
اہلیت ان سکیموں میں سابقہ تجربہ کے حامل نئے کسان / کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
سکیم کے تحت دیئے جانے والے خصوصی قرضہ جات

الف) ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش

ٹراؤٹ مچھلی گلگت بلتستان کے ٹھنڈے پانیوں کی مخصوص پہچان ہے لہٰذا اس کی افزائش کیلئے بینک نے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں درکار زمین برائے تالاب کی حد کو کم کر کے کم از کم ایک کنال اور زیادہ سے زیادہ آٹھ کنال کرنا، قرض کی منظوری کیلئے برانچ مینیجر کے اختیارات میں اضافہ اور دیگر مراعات شامل ہیں۔

ب) پاک (تبتی بیل) فارمنگ

پاک (تبتی بیل) گلگت بلتستان کے علاقے میں معروف لائیو سٹاک جانور ہے جس کے گوشت اور دودھ کی بے حد مانگ ہے۔ لہٰذا بینک نے پاک کی خریداری کیلئے قرضے کی حد مبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے فی جانور تک بڑھا دی ہے۔

اسی طرح پاک بچھڑے کی فی کس قیمت چالیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی افزائش کیلئے جاری اخراجات کیلئے قرضہ جات کی حد مبلغ دس ہزار روپے فی جانور مقرر کی گئی ہے۔

ج) سی بک تھارن کی کاشت

سی بک تھارن کی جڑی بوٹی اور اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل مختلف اشیاء مثلاً جیم اور جیلی کی پیداوار میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی پیداوار کو خاطر خواہ حد تک بڑھا کر نہ صرف اندرون ملک بلکہ برآمد سے قیمتی زرِ مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا سی بک تھارن کی کاشت میں اضافے کیلئے قرضے کی حد مبلغ باون ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی ہے۔

د) ہائبرڈ پاپلر

ہائبرڈ پاپلر کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے قرضے کی حد مبلغ پندرہ ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی ہے۔

قرضے کی حد کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں قرضے کے عوض پیش کی جاسکتی ہیں۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرض کی وصولی کا جدول ٹراؤٹ مچھلی اور سی بک تھارن کیلئے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں میں قرضہ کی ادائیگی کے دو سال بعد سالانہ اقساط میں کی جائے گی۔

جبکہ پاک (تبتی بیل) جانور کے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں کے دوران ششماہی اقساط میں قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد شروع ہوگی۔

ہائبرڈ پاپلر کے قرضے کی وصولی پانچ سالوں میں قرضہ کی ادائیگی کے تین سال بعد ششماہی/سالانہ اقساط میں کی جائے گی۔

شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، ریجنل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔