زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
گڑ اپنے منفرد ذائقے، مٹھاس اور غذائیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جس سے کاروباری حضرات پورے سال کے دوران اور خصوصاً موسم سرما میں خود منافع کماتے ہیں۔ پیداوار کی قدر و قیمت میں اضافے کی حکمت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک ہذا زرعی ترغیبات کے فروغ کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے، سوغات شیرین اسکیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔
اس سکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔
شرائط و ضوابط:
| ) دائرہ کار | اس سکیم کے تحت ملک بھر کے تمام خواہشمند کسان قائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ماسوائے اس علاقے کے جہاں وفاقی / صو بائی حکومت نے کوئی پابندی عائد کی ہو۔ نے خواہشمند کسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو۔ اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ |
| اہلیت | نے خواہشمند کسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو۔ اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ |
| مطلوبہ دستاویزات | کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس یک فرد جمعبندی، د وعدد تصاویر |
| قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت خواہشمند کسان فی کس پانچ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔ |
| قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز |
| ضمانت / سکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ |
| قرض کی وصولی | قرض کی وصولی ششماہی اقساط میں عرصہ پانچ سال کے دوران کی جائے گی۔ |
| قرض کی منظوری | اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔ |
| شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضہ جات کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ریجنل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |